بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’میرے نزدیک یہ غلط ہے‘ کارتک آریان نے اشتہار کی پیشکش ٹھکرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے مشہور برانڈ کے ساتھ کام کرنے کے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان نے گفتگو میں انکشاف کیا اور بتایا کہ میں اب کسی بھی فیئرنس کریم یا پان مصالحہ برانڈز کا چہرہ بننا نہیں پسند کرتا کیوں کہ میرے نزدیک یہ غلط ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے  فیئرنس برانڈ کے لیے اپنے کانٹریکٹ کو ری نیو کروانے سے انکار کردیا ہے، میں کئی عرصے تک اس برانڈ کے فیس کریم کے اشتہار کا حصہ رہ چکا ہوں لیکن اس کے باوجود میں نے اس فیس کریم کے اشتہار کا کانٹریکٹ ری نیو کروانے سے انکار کردیا کیوں کہ مجھے سمجھ آگئی ہے کہ یہ غلط ہے۔

- Advertisement -

کارتک آریان کا کہنا تھا کہ مجھے پان مصالحہ سمیت متعدد  برانڈز  کیلئے اشتہار کی پیشکش بھی کی  جاچکی ہے لیکن میں انکار کرچکا ہوں،  میرا ان چیزوں سے کوئی تعلق نہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے میں  ان برانڈز کیلئے انکار کرتا رہوں، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کون صحیح ہے یا غلط، ہر ایک کا اپنا اسٹائل ہے لیکن یہ میرے پلانز کے مطابق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں