منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کارتک آریان نے ’فریڈی‘ میں ’قاتل ڈینٹسٹ‘ بننے کا تجربہ شیئر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار کارتک آریان نے 2 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے والی فلم ’فریڈی‘ میں قاتل ڈینٹسٹ بننے کا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

کارتک آریان نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فلم کی شوٹنگ کے دوران کے چند لمحات شیئر کیے جن میں انہیں انتھک محنت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

قاتل ڈینٹسٹ کے لیے کارتک آریان نے نہ صرف اپنا وزن بڑھایا بلکہ ذہنی طور پر بھی اس میں مبتلا ہوئے۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ’فلم میں 14 کلو وزن بڑھانےسے لے کر کلینک میں ڈینٹسٹ کا ہنر سیکھنے تک کا سفر ناقابلِ فراموش ہے۔ ذہنی اور جسمانی طور پر کردار میں مبتلا ہونے سے میں اپنا حقیقی کردار بھول چکا تھا۔‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارتک آریان آہستہ آہستہ ڈینٹسٹ کے روپ میں تبدیل ہوتے ہیں۔ اداکار نے دندان سازوں سے تربیت لی۔ اس کے بعد انہوں نے چلنے اور برتاؤ کے ساتھ ساتھ اپنی باڈی لینگویج پر بھی کام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

اس سے قبل کارتک آریان نے انسٹا گرام پر وزن بڑھانے سے قبل اور بعد کی تصویر شیئر کی تھی۔

کارتک آریان نے کیپشن میں لکھا تھا: ’دراصل یہی ’فریڈی‘ کی کہانی ہے جس نے مجھے جسمانی تناؤ اور کئی راتوں تک جگایا۔ شاذ و نادر ہی ایسے مواقع آتے ہیں جہاں ہمیں بالکل مختلف پہلو دکھانے کا موقع ملتا ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں