اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کرونا خدشات، پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: کروناوائرس کے خدشات کے پیش نظر پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کل سے 31 مئی تک بند رہے گی اس دوران عدالتیں، بارروم، ڈسنپسری اور دیگر دفاتر بھی بند رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق 2سنگل بنچ ضمانت کی درخواستیں نمٹانے کے لیے کام کرتے رہے گے، پشاور ہائیکورٹ میں کرونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا، متاثرہ ملازم کو دوبارہ کام پر آنے سے قبل رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے 7 ملازمین کرونا کے شکار

واضح رہے کہ حالیہ دنوں پشاور ہائی کورٹ میں کروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ایک ملازم میں کرونا کی تصدیق پر دیگر کے ٹیسٹ کرائے گئے، مزید ٹیسٹ کرانے پر7اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کروناوائرس کے شکار ملازمین نے خود کو قرنطنیہ کردیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ کے دیگر عملے کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا سے ملک میں تقریباً تمام شعبوں کے ملازمین متاثر ہیں جن میں پولیس، صحافت اور عدالت بھی شامل ہیں، تمام متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں