ماڈل و سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی کا کہنا ہے کہ لوگ میری شخصیت کی تعریف کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔
ماڈل و ٹک ٹاکر کشف علی نے حال ہی میں اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پڑھائی میں ٹاپ کیا اور لوگوں کو ٹھیک طرح سے سمجھا دیتی ہوں، جب لوگ میری شخصیت کی تعریف کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔
کشف علی نے کہا کہ میں اور بھی کچھ ہوں صرف میرے ’لُکس‘ نہیں ہیں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ میرا سرجری کروانے کا کوئی موڈ نہیں ہے لیکن جسے جو کروانا ہے وہ کرواسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے لیے سب سے مہنگی چیز پرفیوم خریدا تھا، ایک دفعہ اسٹیج پر گئی تو مجھے شعر پڑھنے کے لیے بلایا گیا تو پورا شعر بھول گئی تھی تو بہت افسوس ہوا تھا۔
یہ پڑھیں: صائم ایوب کی لندن سے ماڈل کشف علی کے ہمراہ ویڈیو وائرل
کشف علی نے کہا کہ لوگ ای میل میں شادی کے لیے پروپوز کرتے ہیں جس کا جواب نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ابھی پڑھائی جاری ہے، میں لندن میں بزنس مینجمنٹ کررہی ہوں اس کے بعد کوئی اچھا مل گیا تو ٹھیک ہے۔