جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

کوئی اچھا شخص مل گیا تو شادی کرلوں گی، کشف علی

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی کا کہنا ہے کہ کوئی اچھا شخص مل گیا تو شادی کرلوں گی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

کشف علی نے بتایا کہ لوگ سوشل میڈیا پر مجھے نکاح کے پروپوزل بھیج رہے ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

میزبان نے پوچھا کہ عنقریب شادی کرنے کا ارادہ ہے؟ کشف علی نے کہا کہ فی الحال تو بالکل نہیں ہے، ابھی میری پڑھائی چل رہی ہے، لندن میں بزنس مینجمنٹ کررہی ہوں، ابھی کافی چیزیں اپنے بل بوتے پر کرنی ہیں اس کے بعد دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی ملا نہیں ہے، اچھا شخص مل گیا تو شادی کرلوں گی۔

ایاز سموں نے کہا کہ آپ لندن سے واپس پاکستان کس نیک مقصد کے لیے آئی ہیں؟

کشف علی نے کہا کہ یہ آرگنائزیشن میں نے 2019 میں بنائی تھی اس وقت میرا تھر جانا ہوا تھا وہاں لوگوں کو دیکھا کہ لوگ کس طرح زندگی بسر کررہے ہیں ایک بچہ پتے کھا رہا تھا، اس رات میری دوستیں سو گئی تھیں اور میں رو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نماز پڑھ کر دعا کی کہ میں وسیلہ بن سکوں اور لوگوں کی مدد کرسکوں۔

 کشف علی نے بتایا کہ پھر اچانک میرے ذہن میں آیا کہ اس آرگنائزیشن کا نام ’بے لوث‘ رکھتے ہیں جس کے ذریعے لوگوں کی مدد کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ رشتے دار نے مجھے دس ہزار روپے دیے جس سے میں نے کچھ چیزیں خریدیں اور مستحق افراد میں تقسیم کیں اور میرا آئندہ بھی تھر کے لوگوں کی مدد کرنے کا ارادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں