منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ترک اداکار سے فراڈ کرنے والا ملزم جیل سے رہا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترک اداکار آنگین آلتن سے مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار سے فراڈ کرنے والے کاشف ضمیر کو 7 ماہ قبل پولیس نے گرفتار کیا اور پھر  اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے یہ گرفتاری ترک اداکار کی موصول ہونے والی شکایتی ای میل پر کی تھی۔

- Advertisement -

ملزم کے وکیل نے بتایا کہ کاشف ضمیر کے خلاف پولیس نے ایک درجن سے زائد مقدمات درج کیے مگر کوئی ایک بھی ثابت نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی ای میل پر ایکشن، کاشف ضمیر گرفتار

یہ بھی پڑھیں: ’ارطغرل غازی‘ سے حقیقی زندگی میں بھی دھوکا کرنا مہنگا پڑ گیا

اسے بھی پڑھیں: ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج

انہوں نے کہا کہ کاشف ضمیر نے ان جھوٹے مقدمات کی وجہ سے 7 ماہ جیل میں گزارے، جس کے بعد اُس نے ہر ایک مقدمے کے خلاف درخواست ضمانت دائر کی۔

وکیل کے مطابق اب آخری مقدمے میں کاشف ضمیر کی ضمانت منظور ہوئی اور پھر اُسے عدالتی حکم پر جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میرا مؤکل اپنے اوپر قائم مقدمات کا سامنا عدالتوں میں کرے گا اور وہ پولیس سے تفتیش میں تعاون بھی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں