بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

جموں و کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 بحالی کے لیے قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

جموں کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما اور نائب وزیر اعلیٰ سرندر سنگھ چوہدری نے قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے بھی ریاستی حیثیت کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔

- Advertisement -

قرارداد میں بھارتی حکومت سے مذاکرات کی اپیل کی گئی تاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتیں بحال کی جائیں۔

قرارداد میں زور دیا گیا کہ بحالی کی کوششوں کو قومی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کی جائز امنگوں کا احترام کرنا چاہیے۔

بی جے پی کے اراکین نے احتجاج کیا اور کہا  کہ یہ قرارداد دن کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی

بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اسپیکر عبد الرحیم رادھر نے قرارداد کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا جس کے بعد قرارداد منظور کرلی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں