سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر ہڑتال کی جاری ہے جب کہ کئی علاقوں میں کرفیو برقرار ہے،27 روز سے جاری کشیدگی میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 64 تک جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں گزشتہ روز بھارتی مظالم کے ہاتھوں 127 کشمیری زخمی ہو گئے تھے جب کہ پیلٹ گن سے زخمی ہونے والے ایک اور مظلوم کشمیری جام شہادت نوش کر گیا جس کے بعد 27 دنوں میں شہداء کی تعداد 64 تک جا پہنچی ہے تاہم بھارتی بربریت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی ہے۔
یہ خبر پڑھیے : مقبوضہ کشمیر میں ماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کی جائے،ملیحہ لودھی
واضح رہے گزشتہ روز سری نگر میں بھارتی فوج نے دو نہتے اور معصوم کشمیری شہریوں کو پیلٹ گن سے فائر کر کے شہید کردیا، جس کےبعد وادی میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ،کرفیو کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں شہیدوں کےجنازے میں شریک ہوئے اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔
یہ خبر پڑھیے : مقبوضہ کشمیر مظالم، امریکا کی جانب سے اظہار تشویش
مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی درندگی پر خود بھارتی رہنما اپنی حکومت کی جنگجوانہ پالیسی پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے رہنما غلام حسن زرگار نے بھارت کی ظالمانہ ہٹ دھرمیوں اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے خلاف استعفیٰ دے کر حریت تحریک کا حصہ بنے کا اعلان کیا گئے جب کہ اس سے قبل عوامی اتحادی پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما بھی بھارتی کی غاصبانہ پالیسی سے متنفر ہو کر اپنی اپنی پارٹی چھوڑ نے مجبور ہو گئے ہیں۔