جموں کشمیر کے پیسر عمر نذید نے رانجی ٹرافی کے میچ میں ممبئی کے بیٹر اور بھارتی کپتان روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
ممبئی کے خلاف رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ گروپ اے کے میچ میں کشمیر کے بولر نے پہلے دن ممبئی کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 41 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جس میں روہت شرما کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی، روہت 2015 کے بعد پہلی بار یہ ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے۔
عمر نذید نے روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ذہن میں پہلا خیال یہی تھا کہ میں جشن نہیں مناؤں گا کیوں کہ میں روہت شرما کا فین ہوں اور میں نے ان کی وکٹ لینے کے بعد کوئی جشن نہیں منایا۔
اس دن کے کھیل کے اختتام پر بھارتی پیسر نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وہ بہت بڑے کھلاڑی ہیں بھلے میں نے انھیں آؤٹ کردیا ہو، میں روہت شرما کا بہت بڑا مداح ہوں۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بلا رنز اگلنا بھول گیا ہے وہ فارم بحال کرنے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے گئے لیکن وہاں بھی پہلی اننگز میں صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
بھارتی کپتان روہت شرما کے 17 فروری کو پاکستان آنے کا امکان
بھارتی ٹیم کے کپتان گزشتہ روز ممبئی اور جموں و کشمیر کے درمیان رانجی ٹرافی کے مقابلے کے دوران اپنی کھوئی فارم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
2015 کے بعد اپنا پہلا رانجی ٹرافی میچ کھیلنے والے روہت شرما جموں و کشمیر کے فاسٹ بولر کی باؤنسرز کھیلتے ہوئے پریشان نظر آئے اور 19 گیندوں پر 3 رنز بنا کر وہ فاسٹ بولر عمر نذیر میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔