سری نگر : گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جیپ سے باندھے والے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کا کہنا ہے بھارتی فورسزنے بلاقصور گرفتار کیا اور یہ دھمکی دی تھی کہ پتھرمارنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔
تفصییلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں جیپ سے باندھے گئے کشمیری نوجوان نے بھارتی ظلم کی داستان بیان کردی، کشمیری نوجوان کی شناخت فاروق ڈار کے نام سے ہوئی ، اسکا تعلق ضلع بڈگام سے ہے۔
فاروق ڈار نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے بہن کے گھرجاتے ہوئے اغواکیا اور ہراساں بھی کیا ، دس بارہ گاؤں گھمانے کے بعد چھوڑا، بھارتی فوجیوں نے آوازنکالنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی تھے ۔
مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت
یاد رہے کہ گذشتہ روز سرینگر میں بھارت کی راشٹریہ رائفلزکے اہلکاروں نے لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کرگھمایا تھا اور یہ دھمکی دی تھی کہ پتھرمارنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔
نوجوان کے ساتھ بدترین سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے بھارت کی جانب سے ڈھونگ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا دیا جبکہ حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی۔ اس دوران کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند، ٹرانسپورٹ معطل اور سڑکیں سنسان رہیں۔
مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ،12 کشمیری شہید
اس سے قبل ضلع بڈگام میں انتخابات کے دوران پر امن مظاہرین پرفائرنگ کرکے 12 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، جن میں 15سالہ فیضان، محمد عباس، جان محمد راتھر، نصیر احمداور شبیر احمد شامل تھے ، اس موقع پر پلٹ گنوں اور آنسوگیس کا وحشیانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں2خواتین سمیت20مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کونوجوان حریت پسند رہنمابرہان وانی کو بھارتی فورسز نے دوساتھیوں سمیت ماوارائےعدالت قتل کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 100 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔