بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مسئلہ کشمیر پر ترک وزیر خارجہ کا دو ٹوک مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترکی کے وزیر خارجہ میولت چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ کشمیر کاز پر ہمارا وہی مؤقف ہے جو پاکستان کا ہے اور پاکستان سے ہمارے تعلقات کسی تعارف کے محتاج نہیں۔

پاکستان ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کی جدوجہد کو بڑوں سے سنا اور اب اپنے بچوں کو بتا رہے ہیں۔

کراچی میں ترکی کے نئے قونصل خانے کی عمارت کا افتتاح ترک کے وزیر خارجہ نے گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ کیا۔

قونصل خانے کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ کراچی کی اہمیت سے واقف ہیں اسی وجہ سے سب سے بڑی عمارت کراچی میں بنائی ہے اور اس عمارت کی تعمیر میں ترکی کے پتھر استعمال کئے گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ترکی کے لوگوں سے پیار کرتی ہے یہ نئی عمارت ملک اور بالخصوص کراچی میں ترکی کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے بھی دونوں ممالک نے بے شمار جدوجہد کی۔ ترکی نے یواین ممبر شپ اور کشمیر کاز پر بھی مددکی۔ تقریب میں کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، ترک سفیر، ترک قونصل جنرل اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں