تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

کشمیرمیں کرفیو کا 82 واں روز، شہدا کی تعداد 106 ہوگئی

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں 82 ویں دن بھی بھارتی مظالم اور کرفیو کا سلسلہ جاری ہے، شہداء کی تعداد 106 سے زائد ہوگئی،حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارتی وزیر خارجہ دنیا کو گمراہ کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ وادی کا ہرعلاقہ ہرگلی بھارتی مظالم کی داستان سُنارہی ہے، حریت رہنماؤں نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کشمیر پربیان مستردکردیا۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا سشما سوراج کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے، اپنی آزدی کے نعرے لگانے والوں پر چڑھائی، چھرّے والی بندوقوں کا استعمال، راتوں کو چھاپے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی قابض بھارتی فوج کا معمول بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم و استبداد کے سب طریقوں کے سامنے آزادی کے متوالے کشمیر کی آزادی کے نعرے لگانے سینہ سپر ہیں، بھارت کے طاقت کے بے دریغ استعمال اور شہادتوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے، لے کے رہیں گے آزادی .

حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور شبیر شاہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا.

یہ متنازعہ علاقہ ہے جس کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اور کشمیریوں کیےحق رائے دہی سے ہی ہوگا، حریت رہنما شبیر شاہ کا کہنا ہے بین الاقوامی فورم پر جھوٹ بول کر بھارت دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -