تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

یوم استحصال کشمیر، بلاول بھٹو کا سیکریٹری جنرل او آئی سی کو خط

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کو خط لکھ کر انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یوم استحصال کشمیر پر سیکریٹری جنرل او آئی سی کو خط لکھ کر ان کی توجہ مقبوضہ وادی کی تشویشناک صورتحال پر مبذول کرائی ہے اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات نافذ کیے تھے۔ فوجی محاصرے اور مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی بنیادی آزادیوں پر سخت پابندیاں لگائی گئیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیاں اور کشمیری قیادت کو قید کرکے سنگین اقدامات کیے گئے ۔ وہاں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، من مانی نظربندیاں اور کورڈن اینڈ سرچ آپریشنز کا آغاز کیا۔ ہندوستان کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

وزیر خارجہ کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48 ویں اجلاس میں 5 اگست کو بھارت کی طرف سے کیے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کیا گیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا دیرپا حل تلاش کرنے کی سفارتی کوشش تیز کی جائیں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بھارت اگست 2019 کو اور بعد کےغیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مکمل نفاذ کے لیے ٹھوس اور بامعنی اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: یومِ استحصال : وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی یوم استحصال کےموقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کو 3سال مکمل ہو گئے ہیں ، بھارت کا مقصد کشمیر کی عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنا اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -