پیر, جون 24, 2024
اشتہار

فلم کشمیر فائلز پروپیگنڈا ہے، مزید 3 فلم سازوں نے اعتراف کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوا: بالی ووڈ کی متنازعہ فلم ’کشمیر فائلز‘ کو مزید 3 فلم سازوں نے پروپیگنڈا فلم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی فلم ’کشمیر فائلز‘ کو مشہور پروڈیوسرز کی جانب سے پروپیگنڈا قرار دیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں اسرائیلی فلم میکر کی حمایت میں مزید 3 فلم سازوں نے اس فلم کے ’پروپیگنڈا‘ ہونے کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی شہر گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے تین جیوری ممبرز نے کہا کہ ایسی فلم شامل کر کے فیسٹیول کے پلیٹ فارم کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

جیوری اراکین نے کہا اس فلم پر تنقید کرنے والے فلم ساز کو دھمکیاں ملنے پر انھیں افسوس ہے۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے جیوری کے صدر اسرائیلی فلم ساز نداؤ لاپڈ نے کہا تھا کہ اس فلم میں کشمیری مسلمانوں کو منفی اور دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ فلم ساز نے اس فلم کو ’عامیانہ‘ اور ’پروپیگنڈا‘ قرار دیا تھا۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے جیوری اراکین نے کشمیر فائلز کو سنجیدہ فلموں‌ کے ساتھ منتخب کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں