The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں خاتون کی موت کے بعد سسرالیوں کی شدید ہنگامہ آرائی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے مومن آباد میں خاتون کی خودکشی کے بعد رشتے داروں نے شوہر کے گھر کو نذر آتش کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے مومن آباد میں ایک خاتون پھندے میں جھول گئیں، اُن کے رشتے داروں کو جب موت کی اطلاع ملی تو انہوں نے شوہر اور سسرالیوں کو ذمہ دار قرار دیا۔

خاتون کے اہل خانہ اور دیگر رشتے دار شوہر کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے مقتولہ کے سسرال کو نذر آتش کردیا جس کے نتیجے میں پورا گھر جل کر خاک ستر ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے خودکشی کی اطلاع دی جس کے بعد نفری جائے وقوعہ پر پہنچی تو  لاش پنکھے  سے لٹکی ہوئی تھی جس کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے کر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق خاتون کے اہل خانہ کو  جب موت کی اطلاع ملی تو اہل خانہ اور دیگر رشتے دار شدید مشتعل ہوئے جنہوں نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گھر کو آگ لگا دی۔ صورت حال کشیدہ ہوئی تو پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ شادی کے کچھ روز بعد ہی سسرال والوں نے ’بیٹی‘ کو تنگ کرنا شروع کردیا تھا، انہوں نے تشدد کیا اور کئی باہر گھر سے نکالنے کی دھمکی دی۔

متاثرہ اہل خانہ نے موت کا ذمہ دار شوہر اور سسرال والوں کو قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں