بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کسٹم حکام کے کشمیرمیں بھارتی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان پاکستان کسٹم نے کہا ہے کہ بھارت سے اسمگل ہونے والی اشیاء کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، بھارت اپنی غیر قانونی حرکتوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہچانا چاہتا ہے۔

یہ بات ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی، ترجمان پاکستان کسٹم کے مطابق بھارتی مصنوعات کی غیرقانونی طریقے سے اسمگلنگ اور آزاد کشمیر میں اس کی تشہیر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

پاکستان کسٹم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے تو دوسری جانب آزاد کشمیر میں اپنی مصنوعات کی اسمگلنگ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

کسٹم حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، بھارت اپنی مصنوعات کی اسمگلنگ کے ذریعے کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی مصنوعات کے خلاف سازش کررہا ہے۔

کسٹم حکام نے کہا کہ بھارتی اشیاء کو فروخت کرنے والے عناصر کےخلاف محب وطن کشمیری کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس سلسلے میں غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں