منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

شوپیاں میں محاصرہ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کی آڑ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہیف شرمل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

نوجوان کی شہادت کے بعد علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے، قتل کی خبر پھیلتے ہی لوگ گھروں سے سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا، آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں