سرگودھا: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا وزیر اعظم پاکستان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرقیام پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جو پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیرمین بھی ہیں نے میڈیا دے گفتگو کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کو سراہا
انہوں نے کہا کہ کرتے اقوام متحدہ میں ہونے والی تقریرمیں وزیراعظم پاکستان نے سب سے زیادہ وقت مسئلہ کشمیر کو دیا جس سے یہ بات واضح ہوجانی چاہئے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سے کسی طورپہلو تہی نہیں کرسکتا۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کشمیر قیام پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کررکھا ہے وہاں آج سے نہیں گزشتہ 68 سالوں سے آزادی کی تحریک جاری ہے جس کے لئے ہزاروں کشمیری جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے بھارت کی طرح غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتا پاکستان نے ہمیشہ دلیل سے بات کی ہے جب کہ بھارت کے رویے میں جارحیت دکھائی دیتی ہے اور جارحیت کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ۔
انہوں نے مزاکرات کی اہمیت پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مسائل کا حل مذاکرات میں ہیں جب تک ملکر بیٹھیں گے ہی نہیں تومسائل کس طرح حل ہونگے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اصولی موقف سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوسکتا ہم کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
پاک بھارت جنگ کے خدشات کے حوالے سے انہوں نے جواب دیا کہ جب تک بھارت اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیتا خطہ پر جنگ کے بادل منڈالاتے رہیں گے۔