وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف ایک علاقےکامسئلہ نہیں ہے مسئلہ کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ ہی نہیں انسانی بقا کا بھی مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائی اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہیں،کشمیری نوجوان جدوجہدآزادی میں اکیلے نہیں پاکستانی نوجوان کشمیری نوجوانوں کیساتھ ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آواز دبائی جارہی ہے،پاکستان ان کی آواز بنےگا، 5اگست 2019 کو بھارت نےایک بارپھرمقبوضہ وادی میں کارروائی کی، مسئلہ کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ ہی نہیں انسانی بقا کا بھی مسئلہ ہے۔
کشمیریوں کی زندگیاں دنیا کے دیگرلوگوں کی زندگی سےکم نہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کےدل کشمیریوں کےساتھ دھڑکتےہیں،آج کادن ایک غم اوراطمینان کادن ہے،غم اس لیےکہ کشمیری بچوں کومظالم اورتکالیف کاسامناہے اور اطمینان اس لیےپاکستانی بچےبھی اس غم کومحسوس کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی زندگیاں دنیاکےدیگرلوگوں کی زندگی سےکم نہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم ڈھارہاہے، 27اکتوبر1947کوبھارت نےکشمیرکاجعلی الحاق کیا، بچےکےصدمےکااندازہ کریں کہ جس کےوالدکوسامنےشہیدکیاگیا۔