کراچی : عالمی مصالحت کار فیصل محمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے باضابطہ فیصلے کے بغیر بھارت کو اقتصادی راہداری میں شامل کرنا پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہوگا.یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کیلے گیم چینجر ہے تاہم مسلئہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کو اس میں شامل کرنا خطرناک ہوگا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم نواز شریف کی وجہ سے گزشتہ دنوں چینی سفیر نے نیو دہلی میں بھارتی حکام سے ملاقات کی اور ہندوستان کو پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل کرنے پر رضا مندی ظاہرکی بلکہ اس کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیا۔
فیصل محمد کے مطابق نواز شریف کا یہ اقدام پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ختم کرکے اسے دوبارہ "آئی سو لیشن ” میں لے جاسکتا ہے۔