اشتہار

مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد کی پیشکش پر پاکستان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک صدرکا بھارت میں مسئلہ کشمیر سے متعلق کا بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترک صدر کی جانب سے بھارت میں کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم فوری طور پر رکوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر تشویش ہے۔ عالمی برادری کو بھی وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا سختی سے نوٹس لیناچاہیے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر بدترین مظالم کررہی ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر کثیر الجہتی مذاکرات کرے اور خطے میں امن یقینی بنائے کیونکہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلے کا بہتر حل نکل سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں مزید کسی معصوم کا خون نہیں بہنے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں