اشتہار

بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت سے دبا رہا ہے، یاسین ملک

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : حریت پسند رہنما یاسین ملک نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارت نوازی کی حد پار کر رکھی ہے جو عوام کی آواز کو طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتی ہے جس کے باعث کشمیری اپنی مذہبی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی زندگی سے متعلق فیصلے کرنے میں آزاد نہیں رہے.

سری نگر میڈیا کے مطابق وہ لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نوازی میں حد سے بڑھنے سے باز رہے.

انہوں نے معروف صوفی بزرگ میر سید علی ہمدانی کی توصیف بیان کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہ ہمارے لئے بے حد اہمیت اور احترام کی جگہ ہے، اس کا تعلق ایک ایسی ہستی کے ساتھ ہے کہ جس نے نہ صرف ہماری مذہبی زندگی میں انقلاب برپا کیا بلکہ ہمیں مختلف اقسام کے ہنر سے روشناس کرا کے ہماری اقتصادی اور معاشرتی زندگی کو بھی بدل ڈالا.

- Advertisement -

انہوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہِ معلی ہمارے لئے مقدس جگہ ہے جو ہمارے لیے روحانیت، سیاست اور اقتصادی زندگی کے روشن چراغ ہیں علامت ہے اگر اسے نقصان پہنچایا گیا تو یہ ہر ایک کشمیری کے دلوں کو توڑنے اور ان کے جذبات کو مجروح کرنے کا موجب بن سکتا ہے.

حریت پسند رہنما نے کہا کہ حکومت لوگوں کی آواز کو بزور شمشیر دبانے میں یقین رکھتی ہے اور اس کا واحد کام لوگوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں تشدد کرنا رہ گیا ہے اور اسی پہ بس نہیں چلا بلکہ مودی سرکار اور ان کٹھ پتلی انتظامیہ اپنے سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کے لیے پی ایس اے جیسے کالے قوانین کا اطلاق کررہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں