سری نگر : پاکستان کی شہ رگ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نافذ کیے گئے کرفیو کو باہتر روز ہوگئے۔
بھارتی فورسز نے مظالم کے خلاف نکالی جانے والے آزادی مارچ پر طاقت کا بھرپور استمعال کرتے ہوئے سیکڑوں کشمیریوں کو زخمی کردیا۔
علاقہ سری نگر کا ہو یا بارہ مولا بڈگام کا شہر،کپواڑہ سےڈوڈا،اور بارہ مولا سےادھم پور تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےٹرکوں کاگشت جاری ہے۔
قابض فوج کے باہتر روزسے جاری وحشیانہ تشدد میں کمی نہ آسکی، لاپتہ ہونے والے بچے ناصرشفیع کی بیلٹ گن کے چھروں سے چھلنی لاش علاقے کے باغ سےملی ، جس کے بعد شہداي کی تعداد ایک سو تین ہوگئی۔
اسی سے متعلق: کشمیرمیں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ، 17فوجی ہلاک
بدترین ظلم پر کشمیریوں نے بڈگام سے کپواڑہ تک آزادی مارچ کیا پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، بھارتی فوج نے شرکاء پرطاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر گولیوں کے ساتھ پیلٹ گنوں اورآنسوگیس کااستعمال کیا۔
اسی سے متعلق : پاکستان کا بھارت سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ
تشدد سے سیکڑوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ ساٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جنت نظیروادی بدستورفوجی چھاؤنی بنی ہوئی ہے، تعلیمی ادارےبند ہیں اور کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔