جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو نئے مشین پستول ’اسمی‘ کی فراہمی

اشتہار

حیرت انگیز

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی زندگی میں بڑھتی فوجی مداخلت جاری ہے۔

کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کی زندگی کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے حوالے سے خدشات ہیں، بھارتی فوج کو نئے مشین پستول ’اسمی‘ کی فراہمی کی گئی ہے۔

اسمی ایک پستول کے ساتھ ساتھ سب مشین گن کے طور پر بھی کام کرتا ہے جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ اسے گھروں پر چھاپوں اور دیگر کارروائیوں کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔

سول سوسائٹی کے ارکان نے پستول پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی نے دفعہ 370 کی بحالی کے لئے قرارداد منظورکرلی ہے، جس کا مقصد ان خصوصی آئینی شقوں کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔

بھارتی حکومت نے دفعہ  370 کو 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا تھا، بی جے پی کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ ارکان اسمبلی کی اکثریت سے اس کی حمایت کی ہے۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چودھری نے قرارداد پیش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں