واشنگٹن : امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال دونوں ممالک کو جنگ کے دہانے پر لے آئی ہے، امریکا کو اب اس معاملے میں دخل اندازی کرنا پڑے گی۔
یہ بات انہوں نے امریکی اخبار لکھے گئے میں مضمون میں کہی۔ انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو150روز گزر چکے ہیں، موجودہ صورتحال دونوں ممالک کوجنگ کے دہانے پر لے آئی ہے۔
اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کےحقوق غضب کررہا ہے، صحافیوں، امریکی کانگریس اراکین کا مقبوضہ کشمیرمیں داخلہ بند ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ کانگریس ارکان نے بھی کشمیرمیں لاک ڈاؤن کو انسانی بحران قرار دیا ہے، امریکا کو اب کشمیر کے معاملے میں دخل اندازی کرنا پڑے گی، کشمیر کے حوالے سے امریکا اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی دلانے میں امریکا اپنا کردار ادا کرے، ہزاروں پاکستانی سیکورٹی اہلکار،سویلین دہشت گردی کا شکار ہوئے۔
پاکستانی سفیر کا اپنے مضمون میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں تناؤ کی صورتحال ختم کرنے کی کوششیں کررہا ہے، افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان مثبت کردارادا کررہا ہے۔