جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بھارتی دہشت گردی اورمظالم کیخلاف ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایاجارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی اور تشدد کے خلاف آج پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی قابض فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف آج پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرنے کیلئےآج مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، نماز جمعے کے بعد سیاسی اور مذہبی جماعتیں مظاہرے کریں گی، اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ظلم و جبر کے خلاف پاکستان کی جانب سے مختلف عالمی فورمز پر بھی بھرپور آواز اٹھائی جارہی ہے۔

پاکستان بارکونسل کا کہنا ہے کہ وکلاسیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے بھارتی فوج نے 24گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران16کشمیری نوجوانوں جبکہ 4 نوجوانوں کو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔


مزید پڑھیں : چھ اپریل کو ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان


  جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا،  اجلاس کا ایجنڈا صرف کشمیر تھا ، جس میں ایک متفقہ قرارد اد منظور  کی گئی تھی اور  چھ اپریل کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ریاستی بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں