بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق کیلئے کردار ادا کرے، مظاہرین

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے فرینڈز آف کشمیر اور پاک جرمن فرینڈ شپ سوسائٹی کی جانب سے جرمنی کے شہر برلن میں مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرے میں کشمیریوں, پاکستانیوں, خواتین اور مقامی جرمنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مختلف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی بند کی جائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی برسوں سے بربریت فی الفور روکی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں