جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال ہے۔ وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی کال کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے دی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نظر بند ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں