سری نگر: بھارتی فوج نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین کشمیری نوجوان شہیدجبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں بھارتی فوج کے سورماؤں نے نہتے اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی جبکہ کثیرتعداد میں نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔
بھارتی یونیورسٹی میں کشمیرکی آزادی کے نعرے گونج اٹھے
ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر میں قابض فوج نے بھارتی مظالم کے خلاف ہونے والے مظاہرے کو روکنے کے لیے سینکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی جس میں تین کشمیری نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج نے بڈ گام کے علاقے چرار شریف کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ فیضان احمد اور محمد عباس شہید ہوگئے جبکہ تیسرے نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پارلیمنٹ کےنام نہادضمنی انتخابات کے خلاف مکمل ہڑتال جاری ہے‘ہڑتال کی کال حریت رہنما علی گیلانی‘ میرواعظ عمر فاروق اوریاسین ملک نےدی تھی۔