اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بھارتی فوج کی فائرنگ،12 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کرکے 12 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہے، قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے مزید 4کشمیری شہید ہوگئے ، 2 روز میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید کشمیریوں کی تعداد 12ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے مزید چارکشمیریوں کوشہید کردیا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پر امن مظاہرین پرفائرنگ کرکے 8 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، جن میں 15سالہ فیضان، محمد عباس، جان محمد راتھر، نصیر احمداور شبیر احمد شامل ہیں، اس موقع پر پلٹ گنوں اور آنسوگیس کا وحشیانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں2خواتین سمیت20مظاہرین زخمی ہوگئے۔

kashmir-post-1

مقبوضہ کشمیر کی ریاستوں سرینگرم، بڈگام اور گاندر بل کے اضلاع میں بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی الیکشن کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے، دکانیں ،کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند ہے۔

الیکشن کے موقع پر حریت رہنماؤں علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے پُر امن مظاہرے کی کال دی، احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لئے بھارتی فوج نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں بھی شروع کردیں ہیں۔

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے دنیا کوبے خبر رکھنے کے لئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے چارکشمیری شہید، درجنوں زخمی


کشمیریوں کی نسل کشی پرپاکستان کی جانب سے مذمت ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ایک بار پھر درخواست کرتےہیں وہ مقبوضہ وادی میں خونریزی اوربھارتی مظالم ختم کرانے میں اپناکردارکریں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کونوجوان حریت پسند رہنمابرہان وانی کو بھارتی فورسز نے دوساتھیوں سمیت ماوارائےعدالت قتل کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 100 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں