بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارت کا یوم آزادی، کشمیریوں کا یوم سیاہ، کٹھ پتلی حکومت پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : ہر سال کی طرح اس سال بھی بھارت کے یوم آزادی کو دنیا بھر میں موجود کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے اور بھارت مخالف مظاہرے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ و آزاد کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام یوم سیاہ منائے گی ، اس موقع پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھے کشمیری قابض بھارتی فوج کے خلاف اجتماعات منعقد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سری نگر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیری حریت پسندوں کی جانب سے یوم سیاہ منائے جانے کے اعلان سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور حریت پسند رہنماؤں و کارکنان کو حراست میں لیا جا رہا ہے اور سری نگر میں کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کشمیری عوام ہر سال بھارت کے یوم آزادی کے دن یوم سیاہ مناتی ہے اور دنیا کو قابض بھارتی افواج کے مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلاتے ہیں اور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کی اپیل کی جا تی ہے۔

خیال رہے بھارت کا یوم آزادی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جہاں مقیم کشمیری بھارت مخلاف ریلی نکالتے ہیں اور بھارتی مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں