اشتہار

جشن آزادی، مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں عوام نے پاکستان کی آزادی کا جشن جوش و خروش سے منایا اور ریلیاں بھی نکالیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشیریوں کو جشن آزادی کی خوشی منانے سے روکنے کے لیے بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا اور جگہ جگہ فوجی تعینات کیے مگر وہ کشمیریوں کے جوش و جذبے کو دبا نہیں سکے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے پاکستان کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں کو روکنے کے لیے کرفیو کا سماں باندھا اور جگہ جگہ فوجی تعینات کیے مگر کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کے آگے ساری تدابیر الٹی ہوگئیں۔

- Advertisement -

انتظامیہ نے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کی مگر اُس کے باجود کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جشن آزادی کی مناسبت سے ریلی نکالی، ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے شرکاء نے پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں: کشمیری رہنماؤں کی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد

مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے آبائی علاقے زرپورہ میں طالب علموں کی جانب سے شاندار ریلی نکالی گئی، پرجوش شرکاء نے بھارتی فوجیوں کے سامنے پاکستانی پرچم تھامے اور جیوے جیوے پاکستان سمیت آزادی کے نعرے بھی لگائے۔

علاوہ ازیں وادی کے مختلف علاقوں میں نوجوان قومی پرچم ہاتھوں مین تھامے ریلیوں میں نظر آئے، آزدی کا جشن منانے والے کشمیریوں نے ملی نغمے اور قومی ترانہ بھی پڑھا۔

سری نگر کے علاقے لال چوک میں واقع تاریخی عمارت گھنٹا گھر سے آزادی کا جشن منانے نوجوانوں نے بھارتی پرچم اتار پھینکا اور اُس کی جگہ قومی پرچم لگا دیا۔

بھارتی فوج نے ریلیوں کو روکنے کے لیے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور مفتی ناصر الاسلام سمیت دیگر کو گھروں میں نظر بند کیا۔

غیر قانونی طور پر حراست میں لی گئی حریت لیڈر آسیہ اندرابی اور شبیر احمد شاہ نے جیل سے کشمیریوں کے نام پیغام بھیجا کہ وہ 14 اگست کا دن جوش و خروش سے منائیں۔

علاوہ ازیں سید علی گیلانی اور مشعال ملک نے بھی پاکستان سے اظہار یکجہتی کا پیغام جاری کیا۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جام شہادت نوش کرگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں