The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف ہڑتال

سری نگر: قابض بھارتی فورسز کی جانب سے 3 کشمیریوں کو شہید کیے جانے پر آج مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، حریت رہنماؤں کی اپیل پرتعلیمی ادارے، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ بند ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال اور مظاہروں کی کال کے بعد کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کو نظربند کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق سری نگرسمیت مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔


بھارتی فورسز کی فائرنگ‘3 کشمیری شہید


خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 کشمیری شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


بھارت نہتےکشمیریوں کو بےدردی سےقتل کر رہا ہے‘ مسعودخان


یاد رہے کہ 16 دسمبر کو بھارتی آرمی نے آپریشن کے دوران ایک ٹیکسی ڈرائیور کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد وادی میں کیشدگی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2017 کو مقبوضہ کشمیر کے لیے گزشتہ ایک دہائی کا سب سے خونی سال کہا جا رہا ہے، رواں برس بھارتی فورسز نے کم از کم 210 کشمیریوں کو شہید کیا جو 2010 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں