مظفرآباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کے پی ایل کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کی جانب سے دیا جانے والا 237 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
کاشف علی نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، حسین طلعت 22 گیندوں پر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
A superb chase by Rawalakot Hawk as they progress into the #SRGKPL Final 🦅
Mirpur Royals played a great game, but are eliminated from the inaugural season of KPL. Better luck next time, Royals 👑#KPL21 #KheloAazadiSe #SRGKPL pic.twitter.com/burQoBAKBf
— Kashmir Premier League (Official) (@kpl_20) August 16, 2021
کپتان شاہد آفریدی نے 19 رنز بنائے، اوپنر بسم اللہ خان نے 15 رنز بناسکے۔
میرپور رائلز کے عماد بٹ نے تین اور ثمین گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل میرپور رائلز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے تھے، شرجیل خان نے 141 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی جبکہ محمد اخلاق نے 29 رنز بنائے تھے۔
RAWALAKOT HAWKS ARE IN THE #SRGKPL FINAL 🦅🤩🔥#KPL21 #KheloAazadiSe #SRGKPL pic.twitter.com/A172N3irmc
— Kashmir Premier League (Official) (@kpl_20) August 16, 2021
راولا کوٹ ہاکس کے فاسٹ بولر زمان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایونٹ کا فائنل کل راولا کوٹ ہاکس اور مظفر آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔