کشمور: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی خونریز تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کشمور میں کچے کے علاقے گیہلپور میں خاندانی تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، تصادم کے دوران دونوں جانب سے مورچہ بند ہوکر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمور: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ایک اہلکار شہید
پولیس کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
پولیس نے ہلاک افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کشمور کندھ کوٹ کا سب خطرناک علاقہ ہے یہ کچا دیہی اور جنگلات کا مشکل ترین علاقہ ہے اس تھانے کی حدود میں پولیس کی جانب سے متعدد مرتبہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن بھی کئے جاتے رہے ہیں۔