جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کشمور میں سسر نے داماد کو آگ لگا کر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کندھ کوٹ: کشمور میں پیسے نہ دینے پر سسر نے داماد کو آگ لگا کر قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر کشمور میں سسر نے 30 ہزار روپے نہ دینے پر داماد کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

ریلوے اسٹیشن محلے کے رہائشی خالد کھوسہ بیوی کو لینے کشمور پہنچا تھا، سسرال والوں نے داماد سے 30 ہزار روپے طلب کیے، پیسے نہ دینے پر سسر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر داماد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

ورثا نے ایس ایس پی آفس کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے جلد ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں پسند کی شادی کرنے والے شخص کو سسر اور سالے نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا شاہ کا کہنا تھا کہ علی اکبر نے اپنی کزن سے پسند کی شادی کی تھی اور رحیم یار خان منتقل ہوگیا تھا۔

کچھ روز قبل سسر ثنااللّٰہ نے شادی کو تسلیم کرلیا اور بیٹی کو کندھ کوٹ لے آیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جب علی اکبر اپنی بیوی کو لینے آیا تو سسر اور اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں