پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کشمور : کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، 3 مغوی بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کشمور : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کشمور سے اغوا کئے گئے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا، بازیاب مغویوں میں مکھی جگدیش، جئے دیو اور ڈاکٹر منیر نائچ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کشمور میں مغویوں کی بازیابی کیلئے 4 روز سے جاری دھرنا رنگ لے آیا، کچے کے علاقےمیں پولیس نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 3 مغویوں کو بازیاب کرالیا، بازیاب افراد میں مُکھی جگدیش،جےدیو اورڈاکٹرمنیرنائچ شامل ہیں۔

دوسری جانب کشمور میں کچے کے ڈاکوؤں سے تنگ شہریوں کا قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے، حیدرآباد میں قاسم آباد بائی پاس پر بھی دھرنا دے دیا گیا۔

کشمور اور حیدرآباد دھرنوں کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ بند ہوگئی ہے، جس سے سینکڑوں ٹرک اور گاڑیاں کھڑی ہیں۔

مظاہرین نے پیاروں کی عدم بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی کچے کے علاقے میں فوجی آپریشن کا مطالبہ بھی کردیا۔

مغویوں کی بازیابی کےلیے دیے گئے دھرنوں کی حمایت میں نوابشاہ اور نوشہروفیروز میں بھی احتجاج کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں