کشمور: صوبہ سندھ کےعلاقے بخشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے 3 موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کےعلاقے بخشاپور کےقریب انڈس ہائی وے پرتیزرفتارکوچ نےآگے چلنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کےنتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور کو جائے حادثہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جامشورو میں انڈس ہائی وےپرکوچ اورٹرک میں تصادم کےنتیجے میں 2مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کےمطابق جامشورو کےقریب حادثےکاشکارہونے والی کوچ کندھ کوٹ سےکراچی جارہی تھی۔
کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق
یاد رہےکہ رواں ماہ 2 جون کو کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔
ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق
واضح رہےکہ رواں برس 8 جنوری کو ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں