قصورکے علاقے میں ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث حنیفی گینگ کا سرغنہ حنیف کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے تھانہ کنگن پور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث حنیف عرف حنیفی گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا ملزمان کے قبضہ سے 70 ہزار روپے، دو موٹرسائیکلیں، تین موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش کنگن پور اور گردونواح میں متعدد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
دوسری جانب شکارپور میں تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو ایوب تیغانی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، ایوب تیغانی دہشت گردی، قتل، پولس پر حملوں سمیت 13سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے باعث ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہیں، ایس ایس پی چاچڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر آنے والے افراد کو مکمل مکمل قانونی چارہ چوئی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔