تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قصور میں فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت چار جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

لاہور: پنجاب کے ضلع قصور میں فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی گاؤں ستوکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوئے، مرنے والوں میں ماں بیٹی سمیت دیگر دو افراد شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد ضلعی پولیس آفیسر صہیب اشرف نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے اور شواہد اکھٹے کیے۔ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام تھانوں کی نفری طلب بھی کی۔

صہیب اشرف نے قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کررہے ہیں، موقع پر موجود شواہد اکھٹے کر کے تمام چیزیں سامنےلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا ناگزیر ہے، تفتیش کے بعد ہی کوئی حتمی بات کہی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سے رپورٹ طلب کی اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتولین کےلواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -