بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

قصور: پیپر مل میں لگنے والی آگ بے قابو، 2جاں بحق متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

قصور : پنجاب کے شہر قصور کے ایک پیپر مل میں آگ لگنے نے دو مزدوروں کی جان لے لی، سانحے میں 15زخمی بھی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قصور کوٹ رادھا کشن میں پیپرمل کے ویئرہاؤس میں لگنے والی آگ کے شعلے بے قابو ہوگئے، آگ نے فیکٹری کے ساتھ ملحقہ گودام کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے آگ فیکٹری کے دوسرے حصے تک نہ پہنچ پائے، فیکٹری کے دوسرے حصے میں کیمیکل کی بڑی مقدار موجود ہے۔

ترجمان ریسکیو نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی کارکنان نے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا، آگ پیپر مل میں تقریباً4ایکڑ شیڈ میں لگی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر2افراد جاں بحق 15 زخمی ہوئے، آگ کی شدت کے پیش نظر قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، ترجمان کے مطابق اس وقت 11فائر وہیکل آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں