لاہور : عدالت نے قصور وڈیو اسکینڈل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں قصوروڈیواسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، قصورمیں بچوں کےساتھ زیادتی اور بلیک میل کرنےکے الزام میں پولیس نے بیس ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
ملزمان کی جانب سے کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
- Advertisement -
انسداد دہشت گردی عدالت نے دوران سماعت فریقین کو سُننے کے بعد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کردی۔ ملزمان پر پچیس نومبر کو فرد جرم عائد کی جائےگی۔