جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

قصورویڈیو اسکینڈل : لاہورہائیکورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ملک خدا بخش ابوبکر نے موقف اختیار کیا کہ قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور چالان ماتحت عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

قصور ویڈیو اسکینڈل کے اکتیس مقدمات میں چالان مکمل کرلیا گیا ہے جن میں پچیس مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت اور چھ مقدمات عام عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں۔

سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ قصور ویڈیو اسکینڈل میں پچیس ملزمان ملوث ہیں، جن سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ قصور ویڈیو اسکینڈل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے کیونکہ اس واقعہ سے پورے ملک میں خوف وہراس پھیلا اور سینکڑوں بچے متاثر ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں