جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن گزشتہ دو ماہ سے منظر سے غائب رہنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ونڈسر کیسل کے قریب گزشتہ روز شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن اپنی والدہ کیرول مڈلٹن کے ہمراہ سیاہ آڈی ایس یو وی میں نظر آئیں۔

شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبریں دم توڑ گئیں۔

- Advertisement -

شہزادی آف ویلز کی سوشل میڈیا پر آنے والی اس تصویر میں انہیں سیاہ لباس اور دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ہسپانوی صحافی نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اپنی سرجری کے بعد کوما میں جاچکی ہیں۔

16جنوری کو ڈیڑھ ماہ قبل ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سرجری ہوئی تھی، سرجری کے بعد انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے تقریباً 10 سے 14 دنوں کے لیے آرام کی تجویز دی گئی تھی۔

بعد ازاں شاہی محل نے کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق گردشی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔

دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز کس نے حاصل کیا؟

برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان ہونے کے باوجود کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق خبریں اس وقت زور پکڑ گئیں جب اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی تصاویر میں شہزادی کی عدم موجودگی اور شہزادہ ولیم ذاتی مصروفیات کے باعث عوامی سرگرمیوں سے دستبردار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں