تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانوی شہزادی کا خاتون ڈیزائنر کے نام خط، پاکستان دوبارہ آنے کا اشارہ

لندن: پاکستان کا دورہ کرنے والی برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی خاتون ڈیزائنر کے نام شکریہ کا خط لکھا اور دوبارہ پاکستان آنے کا عندیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے14 سے 18 اکتوبر  تک پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران شہزادی کے پہنے ہوئے لباس کے خوب چرچے ہوئے  اور انہیں دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا تھا۔

برطانوی شہزادی نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے نام شکریہ کا خط لکھا اور بتایا کہ’آپ کے تیار کردہ لباس بہت پسند آئے، ہم دوبارہ پاکستان آئیں گے‘۔

انہوں نے خدیجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دورۂ پاکستان کو خوشگوار بنانے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ، آپ اور ٹیم نے انتھک محنت سے لباس تیار کیے جو سب کو پسند آئے‘۔

شہزادی نے لکھا کہا ’پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور یہ مجھے بہت پسند آیا، ہم دوبارہ پاکستان آئیں گے‘۔ خدیجہ شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیٹ مڈلٹن کا خط شیئر کر کے اپنی کامیابی اور مسرت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان، برطانوی ہائی کمیشن کا بہتر سیکیورٹی انتظامات پر شکریہ

یاد رہے 17 اکتوبر کو ولیم اور کیٹ نے دورہ پاکستان میں پہلی بار ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا تھا، موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کو  لاہور میں ایک رات زیادہ قیام کرنا پڑ گیا تھا۔ بعد ازاں 18 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ نے ایک بار پھر ایس او ایس ویلیج جانے کا فیصلہ کیا تھا، جہاں بچوں کے ساتھ وقت گزار، بچوں کے کمرے میں گئے اور خوب گپ شپ لگائی تھی۔

Comments

- Advertisement -