جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

برطانوی شہزادی کے مشرقی ملبوسات نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: برطانوی شہزادی کے مشرقی ملبوسات نے دھوم مچادی ، پاکستانی ڈیزائنر نےبھی کیٹ مڈلٹن کا لباس ڈیزائن کرنےپر فخر کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی پاکستان کے رنگوں میں رنگ گئی اور ان کا مشرقی انداز پاکستانیوں کو خوب بھایا اور سب کے دلوں پر چھا گیا۔

پاکستان آمد پر برطانوی شہزادی نے آسمانی رنگ کا انتخاب کیا اور دورہ پاکستان کا آغاز اسکول کے دورے سے کیا ، جہاں انھوں نے پاکستانی ڈیزائنرماہین خان کا ڈیزائن کیا ہوا نیلے رنگ کا شلوار قمیض پر ڈوپٹہ بھی اوڑھا، جس پر ڈیزائنرماہین خان نے سوشل میڈیا پر فخریہ ٹوئٹ کیا۔


جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے عشایئے میں شہزادی کیٹ نے کیتھرین واکر کی ڈیزائن کردہ سبز رنگ کی قمیض اور پاکستانی برانڈ کا ڈوپٹہ پہنا۔

فیشن آئیکون کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد کی تقریب کیلئے سبز لباس چنا اورپرنس ولیم نے کراچی کے ڈیزائنر کی شیروانی پہنیں ، نعمان عارفین کا کہنا ہے شیروانی صرف دوروز میں تیار کی۔

برطانوی شہزادی نے چترال میں ویسے ہی روایتی چترالی ہیٹ پہنی ، جیسی شہزادی ڈیانا نے 1991 میں دورہ پاکستان کے دوران پہنی تھی۔

کنگسٹن پیلس سےبھی ٹک ٹک میں آمد اورشاندار استقبال پر ٹوئٹ کیاگیا جبکہ آئرش ولاگر نے شاہی جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ان دونوں نے روایتی مشرقی لباس کا میلہ لوٹ لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں