جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ہیری کی بیٹی کی پیدائش، کیٹ مڈلٹن نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شاہی خاندان کے شہزادے ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ہیری اور میگھن کی بیٹی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اُس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے جمعے کے روز انکشاف کیا کہ وہ پرنس ہیری اور میگھن کی بیٹی للی بیٹ سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے یہ بات کورن وال اسکول میں ہونے والی کانفرنس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی بھتیجی للی بیٹ سے ملاقات کی شدت سے منتظر ہوں اور اُس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: کیا شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بچے بھی لیڈی ڈیانا سے مل چکے ہیں؟

کیٹ کا کہنا تھا ’ہم ابھی تک اُس سے ملے تو نہیں مگر امید ہے کہ جلد ہماری ملاقات ہوگی‘۔

یاد رہے کہ شاہی خاندان کی خصوصی حیثیت سے علیحدگی اختیار کر کے  امریکی ریاست کیلی فورنیا منتقل ہونے والے ہیری اور میگھن کے ہاں جمعے کے روز بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کی تصدیق انہوں نے اتوار کے روز کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری کی بیٹی کا نام للی بیٹ کیوں رکھا گیا؟

کیٹ اور ولیم کو ہیری کے گھر پیدا ہونے والی بیٹی کی خبر موصول ہوئی تو دونوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نومولود اور والدین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں