تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

برطانوی شہزادی کیٹ اپنے بچوں کی تربیت ساس کی طرح‌ کرنے کی خواہش مند

لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے شاہی خاندان کے دو  شہزادے اور ایک شہزادی دیگر بچوں کی طرح عام زندگی بسر کریں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم کی اہلیہ اس بات کی خواہش مند ہیں کہ پرنس جورج، شہزادی شارلٹ اور پرنس لوئیس زندگی کو حقیقی انداز سے گزاریں اور تینوں وہی تجربات حاصل کریں جو عام بچوں کرتے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 37 سالہ شہزادی ہرگز نہیں چاہتیں کہ اُن کے بچے شاہی خاندان کے دیگر افراد کی طرح پرتعیش زندگی بسر کریں کیونکہ کیٹ مڈلٹن کا ماننا ہے کہ اگر انہوں نے ایسی زندگی گزاری تو حقیقی زندگی میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

شاہی خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ  ولیم بھی اپنی اہلیہ کی خواہش سے متفق ہیں اور وہ اس بات کو مہرِ ثبت کرچکے۔

یاد رہے کہ پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سب سے بڑے بیٹے کا نام پرنس جورج ہے جن کی عمر 6 برس اسی طرح دوسرے نمبر پر شہزادی شارلٹ ہیں جن کی عمر چار برس اور سب سے چھوٹے پرنس لوئیس ہیں جن کی عمر ایک برس ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیٹ مڈلٹن چاہتی ہیں کہ جیسے اُن کی ساس لیڈی ڈیانا نے شاہی روایات کے برعکس اپنے بچوں کی حقیقی معنوں میں تربیت کی وہ بھی اسی طرح کریں۔

کیٹ اس بات کو بخوبی جانتی ہیں کہ اُن کے خاوند شہزادہ ولیم اپنی والدہ شہزادی ڈیانا سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ شاہی خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈلٹن کا کہنا ہے کہ جیسے ولیم اور ہیری نے عام اسکول میں پڑھا، دوست بنائے ، اُن ہی کی طرح زندگی بسر کی ایسے ہی اُن کے تینوں بچے بھی کریں۔

Comments

- Advertisement -