ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آدی پرش ڈائیلاگ تنازع، بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار پربھاس اور اداکارہ کریتی سینن کی میگا بجٹ فلم ’آدی پرش‘ ریلیز ہوتے ہی ڈائیلاگ کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہوگئی۔

رامائن پر مبنی فلم ‘آدی پرش ‘ کی 16 جون بروز جمعہ سے دنیا بھر کے سینیما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ اس فلم سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نے ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

تاہم ریلیز کے ساتھ ہی یہ فلم تنازع کا شکار ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ اسے سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ہندوؤں کی ایک سخت گیر تنظیم ہندو سینا نے ‘آدی پُرُش’ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلم کو عوامی نمائش کے لیے سند نہ دی جائے۔

اب نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو نے بھارتی فلموں کی ریلیز پر پابندی لگا دی ہے۔

کھٹمنڈو میں بھارتی فلموں پر مکمل پابندی اس وقت لگائی گئی جب دارالحکومت کے میئر بلن شاہ نے فلم آدی پرش میں سیتا کی تصویر کشی پر سوالات اٹھائے۔

رپورٹس کے مطابق کھٹمنڈو کے میئر بلن شاہ نے کھٹمنڈو میٹروپولیٹن ایریا میں تمام ہندوستانی فلموں کی نمائش پر پابندی کا اعلان کیا اور پولیس کو بھی تعینات کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ میٹروپولیٹن ایریا کے سینماؤں میں ہندوستانی فلموں کی نمائش نہ ہو۔

کھٹمنڈو کے میئر نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ آدی پرش سے متنازع ڈائیلاگ کو ہٹا نہیں دیا جاتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں