تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نائب امریکی صدر کی پریس سیکریٹری بھی کرونا کا شکار

واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹی ملر کا کرونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیٹی ملر سے رابطہ نہیں تھا تاہم مائیک پنس رابطے میں رہتے تھے۔

خیال رہے کہ کیٹی ملر کے شوہر اسٹیون ملر صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق کیٹی ملر صحافیوں سے مسلسل رابطوں میں مصروف رہی ہیں، اس لیے وائٹ ہاؤس کی کوریج کرنے والوں کو ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ جمعرات کو کیٹی ملر کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا تھا، اب نائب صدر سمیت دیگر کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ کے ذاتی ملازم میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، صدر ٹرمپ نے اطلاع کے بعد فوری کرونا ٹیسٹ کرایا تھا، امریکی صدر چند روز سے روزانہ کرونا ٹیسٹ کرا رہے ہیں، ان کے اسٹاف کا بھی روزانہ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 78,615 ہو چکی ہے، جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 21 ہزر سے بھی بڑھ گئی ہے، 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -